میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غسل کعبہ کے موقع پر خانہ کعبہ میں مقبوضہ کشمیر کے لیے خصوصی دعا

غسل کعبہ کے موقع پر خانہ کعبہ میں مقبوضہ کشمیر کے لیے خصوصی دعا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر خانہ کعبہ کے اندر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ہے ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔غسل کعبہ کی رسم گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ادا کی۔ اسلام آبادسے ترجمان وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق خصوصی دعوت پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی رسم میں شریک ہوئے ۔ پیر نور الحق قادری نے بھی کعبہ شریف کے اندر داخل ہوکر غسل مبارک میں حصہ لیا۔کعبہ کو عرق گلاب سے معطر اور آب زم زم سے غسل دیا گیا اسی طرح خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو خوشبو دار پانی سے معطر کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے خانہ کعبہ کے اندر پاکستان اور مسلمہ امہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔غسل کعبہ میں نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علما، وزرا، کلید برداران کعبہ اور مقامی شہری شریک ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں