میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات

مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے بڑھاوے سے گریز کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریز اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان فرانس کے شہر بیارٹز میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر میں کسی بھی بڑھاوے سے گریز کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مودی اور گوئٹریز کی ملاقات میں کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے پیغام کو ایک بار پھر دہرایا کہ بنیادی طور پر تمام فریقین کو اس معاملے پر کسی بھی شدت اور بڑھاوے سے گریز کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں