میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیاخلیج بنگال میں بننے والا مون سون ہواؤں کا کم دباؤ منگل تک بھارتی ریاست راجستھان میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں منگل سے تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا کم دباؤ شمال مغربی اڑیسہ سے مغرب، شمال مغرب کی سمت جا چکا ہے جو اب مدھیہ پردیش میں موجود ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھان میں داخل ہوگا جس کے باعث منگل کی رات سے جمعرات کے دوران کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ژوب، قلات اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ، ان بارشوں کے باعث شہر میں اب تک گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر ہی الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں گندگی کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں