میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 15 ویں روز بھی کرفیو ، حالات کشیدہ

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 15 ویں روز بھی کرفیو ، حالات کشیدہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کے باوجود 15 ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں حالات کشیدہ اور عوام گھروں میں محصور ہیں۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق بل راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے قبل ہی ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ سنسان سڑکوں پر قابض بھارتی فورسز کا گشت جاری ہے اور حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرفیو اور جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باوجود صورہ، رعنا واری، نوہٹا اور گوجوارہ سمیت کئی علاقوں میں کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے کیے ۔مظاہرین کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرا کر گو انڈیا گو اور بھارت سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں