میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
50 سال میں پہلی مرتبہ کشمیری عوام کی آواز اعلیٰ ترین سطح پر سنی گئی ، ملیحہ لودھی

50 سال میں پہلی مرتبہ کشمیری عوام کی آواز اعلیٰ ترین سطح پر سنی گئی ، ملیحہ لودھی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے ، نہتے کشمیری عوام کی آواز آج اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر سنی گئی ، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، سلامتی کونسل کے اراکین کے شکر گزار ہیں کہ 50 سال میں پہلی مرتبہ اس مسئلے پر بات چیت کی گئی۔اجلاس سے ثابت ہوگیا کہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ تنازع کشمیر عالمی طورپر تسلیم شدہ ہے ۔ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توثیق ہے ۔ آج دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پرتشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے تیار ہے ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کی گئی ، کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے ، کشمیریوں کو گھروں میں نظر بند کیا جاسکتا ہے مگر ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی ۔ کشمیری عوام کو قید تو کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز سے کھڑا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر انتہائی کم وقت میں اجلاس طلب کرنے پر شکر گزار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں