میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ میں گزشتہ 2 روز ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث بند ہونے والے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ۔سندھ کے محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد اسکول بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں، تمام اساتذہ کو وقت پر ا سکول پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔کراچی کی سڑکوں پر شدید بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی نے صبح سویرے اسکول و کالجز پہنچنے والے بچوں اور ان کے والدین کے لیے شدید مشکلات کھڑی کر دی تھیں۔بھارتی ریاست راجستھان سے آنے والے مون سون کے سسٹم کے پیش نظر گزشتہ 2 روز سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں