وزیراعلیٰ سندھ نے گرین لائن منصوبہ جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کردی
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں گرین لائن کی اہم شاہراہ پر روٹ کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے گرین لائن کو جلد از جلد آپریشنل بنانے کی ہدایت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گرومندر سے آگے کے روٹ کی تعمیر کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کاجائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو یوٹیلٹی کے مسائل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ایم اے جناح روڈ کے نیچے پانی کی پرانی پائپ لائن ہے جومتاثرہوسکتی ہے ، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پانی کی یہ پرانی لائن بہترین حالت میں ہے اور انجینئرنگ ٹیکنیک کے ذریعے اسے طویل عرصے کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریک پر انڈرپاسزکی تعمیر سے یوٹیلٹی سہولیات کی شفٹنگ کرنا ہوگی جو کہ بڑے مسائل پیداکرسکتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیپری سینما سے میونسپل پارک تک کراس روڈ پرسگنل کابندوبست کیا جائے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ گرین لائن کو جلد ا ز جلد شروع کیا جائے ، پہلے ہی یہ منصوبہ بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے ۔