صدر، وزیراعظم،اپوزیشن لیڈر اور وزیرخارجہ کا ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس
شیئر کریں
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رحیم یار خان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اکبر ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، صدر نے جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ریلوے حکام کو حکم دیا کہ کئی دہائیوں سے پرانے ریلوے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹرین حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرینوں کے پے درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ناقص منصوبہ بندی اور کمزور ریلوے ٹریک حادثات کا باعث بن رہے ہیں، حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔