اینکر مرید عباس کے قتل پر آئی جی سندھ کا نوٹس
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
اینکرمرید عباس کے قتل پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے ۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے مرید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرید عباس کے قاتلوں کو ہر صورت بے نقاب کرینگے ۔