میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان میچ، دنگا فساد کرنے والوں کی تلاش شروع

پاک افغان میچ، دنگا فساد کرنے والوں کی تلاش شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک افغان میچ میں دنگافساد کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی جب کہ پولیس نے متاثرین اور عینی شاہدین سے سامنے آنے کی درخواست کردی۔گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے قبل شائقین کے درمیان جھگڑا ہوا، دوران میچ میں بھی بوتلیں اچھالی جاتی رہیں جبکہ اختتام پر جہاں اسٹینڈز میں جھگڑے ہوئے وہیں پر کچھ لوگ گرائونڈ میں بھی داخل ہوگئے تھے ، اس حوالے سے اب پولیس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ اگرچہ ان واقعات کی موبائل فوٹیج مل چکی تاہم متاثرین اور عینی شاہدین کے ساتھ اصل فوٹیج رکھنے والوں کو پولیس سے رابطے کا کہا گیا ہے ۔سپریٹنڈنٹ کرس بووین نے کہاکہ اس معاملے میں ایک مکمل کرمنل تحقیقات کی ضرورت ہے ، اگرچہ اس میں چند افراد ہی ملوث ہیں مگر کرکٹ جیسے کھیل میں ایسے واقعات کی پہلے مثال نہیں ملتی، ہمیں زخمی ہونے والے افراد یا کسی اور کی جانب سے براہ راست کوئی رپورٹ نہیں کی گئی مگر جو فوٹیج سامنے آئیں ان سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ مارپیٹ اور دیوار پھلانگنے کے واقعات ہوئے ہیں، ان واقعات کو دیکھنے کے بعد دیگر مقابلوں کیلئے پولیس انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ میچ سے قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لیا تھا، دونوں کی عمریں 22برس تھیں، ان میں سے ایک کو تو بغیر کوئی چارج عائد کیے چھوڑ دیا گیا جبکہ دوسرے کی مزید تفتیش سے مشروط ضمانت ہوئی ہے ۔اسی طرح میچ کے اختتام پر کچھ شائقین میدان میں گھس گئے تھے ، ان میں سے ایک 17سالہ لڑکے کو بھی حراست میں لیا گیا جس کا تعلق برمنگھم سے تھا، اس پر فیلڈ میں ہی مارپیٹ کا شک تھا مگر بعد میں بغیر کوئی چارج عائد کیے چھوڑ دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں