وزیرقانون فروغ نسیم کی رکنیت منسوخی،اٹارنی جنرل نے شوکاز نوٹس معطل کردیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیرقانون فروغ نسیم کی رکنیت منسوخی کیلئے پاکستان بار کونسل کی قرارداد معاملہ ،اٹارنی جنرل انورمنصور نے بطورچیئرمین پاکستان بارکونسل قرارداد اورشوکاز نوٹس معطل کردیا۔ جمعرات کو قرارداد اور شوکاز نوٹس کی معطلی وزیرقانون فروغ نسیم کی پٹیشن پر ہوئی۔چیئرمین پاکستان بار کونسل نے وزیرقانون کے خلاف کارروائی سے روک دیا،پاکستان بار کونسل نے 12 جون کو وزیرقانون کی رکنیت منسوخی کی قرارداد منظور کی تھی۔15 جون کو وائس چیئرمین بار کونسل امجد شاہ نے فروغ نسیم کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوز کاز نوٹس کے مطابق وزیر بننے کے بعد آپ نے اپنا نام پاکستان بار کونسل کے رول سے کیوں نہیں ہٹوایا۔وفاقی وزیر فروغ نسیم کی پٹیشن کی باقاعدہ سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔وزیرقانون نے غیرقانونی شوکاز نوٹس اور قرارداد پر بار عہدیداران کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ۔