ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، امریکی شہری کے اغوا میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک
شیئر کریں
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3ساتھی فرار ہوگئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2دہشت گرد ہلاک جبکہ 3ساتھی فرار ہوگئے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران عرف ساقی کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم، 2 پستول، بھاری نقدی، مذہبی لٹریچر ، نقشے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد ملتان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ہلاک دونوں دہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی، لاہور میں امریکی شہری وارن وائنسٹائن اور خفیہ ادارے کے 3 افسران کے اغوا و قتل کے علاوہ سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے ، لوٹ مار کے دوران تمام سیکورٹی گارڈز کو قتل کردیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد ہوئی۔