شیشہ بار ویڈیو پر شعیب ملک کی وضاحت بھی سامنے آگئی
شیئر کریں
قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے ۔ 20 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی خدمت کی ہے ، بڑے افسوس کی بات ہے کہ مجھے وضاحت پیش کرنا پڑ رہی ہیں، کرکٹرز کی نجی زندگی اور فیملیز کا احترام کیا جانا چاہیے ۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے 11بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے ، وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض، ثانیہ مرزا رات گئے شیشہ بار میں دوستوں کے ساتھ موجود ہیں، اس حوالے سے ثانیہ مرزا کاموقف تھا کہ وہ بیٹے کے ساتھ ڈنر کیلیے گئے تھے ، نجی مصروفیات کی ویڈیو بنانا غلط ہے ۔دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹرز کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ یہ ویڈیو میچ سے 48گھنٹے پہلے کی ہے ، بھارت کے خلاف میچ سے ایک رات پہلے تمام کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھے ۔