میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 28 جون تک توسیع

پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 28 جون تک توسیع

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوورفلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع کردی ہے ،اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی جبکہ پاکستانی فضائی حدود میں ایسٹرن ایئرسائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر پندرہ جون تک پابندی میں مزید چودہ روز کی توسیع کی گئی ہے ۔اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے ،اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی،بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں منسوخ رہیں گی۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی ایسٹرن فضائی حدود پہلے ہی27 فروری سے بند ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں