میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شدید گرمی برقرار،شہر ِ قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات

شدید گرمی برقرار،شہر ِ قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں سمندری ہوائیںبدستور بند ہیں۔ شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ درجہ حرارت بھی 41 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم اتوارکوبھی گرم ہی رہے گا،سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، حیدر آباد، میر پور خاص، کراچی ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز، گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں