میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منظور وسان کی پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے رہنمائوں کی گرفتاری کی پیشگوئی

منظور وسان کی پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے رہنمائوں کی گرفتاری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

خوابوں کے بادشاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنمائو ں کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے 2020حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 2وزرا کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے ، جنوری 2020تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا، جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزرا اور تحریک انصاف کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے ، جی ڈی اے کے رہنمائوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے ، حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں