میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طوفان وایوجمرات کو بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا

طوفان وایوجمرات کو بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت میں طوفان وایو جمعرات کو گجرات سے ٹکرائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا، گجرات سے تقریباً 3لاکھ افراد کو حفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ممبئی کے ساحل سے جنوب مغرب میں 490کلومیٹر دور ہے ، طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں 13اور 14جون کو شدید بارشیں ہونگی اور 110کلومیٹرفی گھنٹہ کیرفتار سے ہوائیں چلیں گی۔طوفان سے گجرات کے ساحلی علاقے سوراشتڑا،کچ سب سے زیادہ متاثر ہونگے ، ساحلی علاقوں میں آج اور کل اسکول، کالجز بند رہیں گے جبکہ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا، کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔وزارت داخلہ نے گجرات کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 35ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور مہاراشٹرا، گجرات کے ساحلی مقامات پر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں