میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر چھوٹ نہیں دی گئی،ایف بی آر

نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر چھوٹ نہیں دی گئی،ایف بی آر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت کی ہے کہ نان فائلرز کو نئے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ۔ حقیقت یہ ہے کہ نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کر دیا گیا ۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اپنی ٹیکس ایبل انکم کے گوشوارے جمع کروانے ہوتے ہیں، کسی بھی بڑی مالی ٹرانز یکشن پر گوشوارے داخل نہ کرنے کی صورت میں مکمل طریقہ کار دسویں شیڈول کے تحت وضع کیا گیا ، ایسے افراد کو ناصرف ود ہولڈنگ اسٹیج پر 100 فیصد زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا بلکہ خود کار طریقہ سے ٹیکس کے تعین کے بعد چھپائی گئی آمدن پر جرمانہ اور سزا بھی لاگو ہو گی۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق جو بھی نان فائلر ہو گا اور اپنے ریٹرن فائل نہیں کرے گا اگر وہ کوئی جائیداد خریدتا ہے یا گاڑی خریدتا ہے یا کوئی ایسا کاروبار کرتا ہے کس میں وہ فائلر نہیں تو ایف بی آر اس کی آمدنی کا خود بخود حساب لگائے گا اور اس کو جر مانا کر کے ٹیکس وصول کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی شروع ہو سکتی ہے اور اس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں