میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان، بھارت،انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ، میں آج عید ہے

پاکستان، بھارت،انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ، میں آج عید ہے

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب،عراق، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں منگل کوعیدالفطرپورے مذہبی عقیدت اوراحترام سے منائی گئی۔انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم عیدالفطر بدھ کو ہوگی۔ سعودی عرب میں عیدکے پرمسرت موقع پرسعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہدمحمدبن سلمان نے دنیابھرکے اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کو عیدکی مبارکباددی ہے۔عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام مک المکرمہ اور مسجدنبوی مدینہ منورہ میں ہوئے۔اس موقع پرمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عید منائی گئی۔مسجدالحرام میں نماز عیدالفطر کا عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، لبنانی رہنما سعد حریری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عیدالفطر منائی گئی، تمام ریاستوں میں عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور سب سے بڑا اجتماع ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد میں ہوا۔عراق، کویت، بحرین سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید منائی گئی، عیدالفطر کے موقع پر مساجد میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جس میں امت مسلمہ کی سلامتی اور دنیا میں امن قائم رہنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ پڑوسی ملک افغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی گئی جب کہ بھارت کے چند علاقوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد بھارت میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے چند علاقوں میں لوگ عید منا رہے ہیں، سرکاری سطح پر بھارت میں عید کے چاند کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم عیدالفطر بدھ کو ہوگی۔برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بدھ کو عید منائے گی جب کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں