میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں موسم بدستور گرم اور خشک ،پارہ پھر 40سے متجاوز

شہر قائد میں موسم بدستور گرم اور خشک ،پارہ پھر 40سے متجاوز

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں تیسرے روز پارہ پھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ بدھ کو بھی درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم جمعرات کو شدت کم ہوگئی اور درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ آگیا تھا ۔کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، ہیٹ ویو کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ۔گرم موسم کے باعث ماہرین صحت نے عوام کو گھر، دفتر اور ٹھنڈے مقامات پررہنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ سفر کرنے والے افراد احتیاطی تدابیراپنائیں۔ماہرین صحت نے لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران تازہ اور ہلکی پھلکی غذائیں استعمال کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی تجویز بھی دی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مئی 2019 سال کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 4 روز قبل محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ الرٹ جاری کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں