میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں پہلا روزہ 6مئی کو ہوگا

سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں پہلا روزہ 6مئی کو ہوگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں پہلا روزہ 6مئی کو ہوگا ۔ام القریٰ کیلنڈرز کے مطابق سعودی عرب میں ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا یعنی 5 مئی کو مکمل ہوگا ۔لہذا سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں پہلا روزہ 6 ؍مئی بروز پیرکو ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بھی شعبان 30 دن کا ہو گا، رمضان المبارک 1440 ھ کے چاند کی پیدائش کا پاکستانی وقت رات 3 بج کر 45 منٹ ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 5 ؍مئی 2019 کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں لہذا پاکستان میں پہلا روزہ سعودی عرب سے اگلے دن یعنی منگل 7 مئی کو ہو سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں