آئیں تعاون کا بیج بوئیں،ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، شی جن پنگ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آئیں تعاون کا بیج بوئیں، ترقی پزیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے ۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کا آغاز ہوگیا، بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 میں متعددعالمی رہنما شریک ہیں۔افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور ترقی پزیر ملکوں کے لیے دیرپا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے ، دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے ۔