میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق اور سندھ حکومت میں ورکنگ ریلیشن شپ موجود نہیں ، عمران اسماعیل

وفاق اور سندھ حکومت میں ورکنگ ریلیشن شپ موجود نہیں ، عمران اسماعیل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہی نہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی سندھ حکومت کس طرح وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرے گی۔ اگر کسی جگہ ڈیم کی فنڈ ریزنگ کے دوران 76کروڑ کے اعلانات کیے جائیں اور اس میںسے آپ 67کروڑ جمع کر لیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اعلان کر دیتے ہیں اور بعد میں سامنے نہیں آتے یا آنے میں دیر لگا دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے پیسے ابھی تک آ رہے ہیں اور دو روز قبل بھی میرے پاس ڈیم فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے آئے ۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے الیکشن ہارا ہوا ہے اور بار بار قوم پر مسلط ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ساری چیزیں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، قوم ان کو مسترد کر چکی ہے ، یہ مجھے بتائیں کس حلقہ سے الیکشن جیتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں گورنر سندھ کا گزر بسر سندھ حکومت کے خرچے پر ہوتا ہے اور ان کا گزر بسر وفاق کے دیئے ہوئے پیسوں پر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے اور اگر یہ منصوبے نہیں چاہتے تو نہ صحیح لیکن یہ ہماری اس طرح تضحیک نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو چیزیں اور منصوبے دے رہے ہیں وہ این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ ہیں اور این ایف سی ایوارڈ کا ایک پیسہ کاٹ نہیں رہے ، انہوں نے زندگی میں کبھی کرپشن کے بغیر کوئی کام کیا ہی نہیں اور جب ہم یہاں کام کرنے جا رہے ہیں تو اس کی ان کو تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود جاکر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو فنڈ ریزنگ کے ایک، ایک پیسے کا حساب دیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ میں نے 70 کروڑ روپے کے قریب ڈیم فنڈ ریزنگ کے چیک سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں