میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ، تدریسی عمل کا بائیکاٹ

اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ، تدریسی عمل کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں اساتذہ کا احتجاج دوسر ے روز بھی جاری رہا ، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اساتذہ کے احتجاج دوسرا روز بھی جاری رہا ، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا ،اساتذہ نے امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ، اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ اساتذہ کے وزیر اعلیٰ ہائوس کی جانب مارچ کو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے ناکام بنا دیا تھا، ہنگامہ آرائی میں ایک درجن سے زائد مظاہرین زخمی جبکہ پولیس نے 13 افراد کو حراست میں لیا۔ پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔بلاول بھٹو زرداری نے اساتذہ کے خلاف طاقت استعمال کرنے پر اپنی ہی سندھ حکومت کی مذمت کر دی جبکہ سیکریٹری تعلیم نے میٹرک امتحانات کے وقت احتجاج کو سازش قرار دیا ہے ۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر گرفتار مظاہرین کو رہا کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں