میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 737میکس طیارے کو اپ گریڈ کرنے میں مصروف

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 737میکس طیارے کو اپ گریڈ کرنے میں مصروف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

حادثات کا شکار ہونے والے بوئنگ 737میکس طیارے کا سافٹ ویئر مارچ کے اختتام تک اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔امریکن طیارہ ساز میکس 737 کے سافٹ ویئر کی اپ گریڈیشن میں مصروف ہیں جو بہت جلد ایک ہفتہ سے 10دن کے دوران جاری کر دیا جائے گا۔امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کہا ہے کہ کمپنی 737 میکس طیاروں کے آپریشن پر فی الحال لگی پابندی کے باوجود طیارہ سازی جاری رکھے گی لیکن نئے طیاروں کی فراہمی فی الحال نہیں کی جائے گی۔غور طلب ہے کہ انڈونیشیا میں ہونے والے طیارے کے حادثے کے پانچ ماہ کے اندر ہی بوئنگ 737میکس کا ایک اور ہوائی جہاز اتوار کو ایتھوپیا میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد امریکا کے ریگولیٹری فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے )نے بوئنگ کو آپریشن سے روک دیا تھا۔گزشتہ اتوار کو ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارے کو حادثے کے بعد امریکانے بھی بوئنگ 737 طیاروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157مسافر ہلاک ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 189مسافر ہلاک ہوئے تھے ۔گزشتہ 5ماہ میں بوئنگ 737 میکس طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ تھا۔ جس کے بعد یورپ کے بیشتر ممالک میں میکس طیارے گرانڈ کر دیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں