میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھر،بہار کی آمد، موروں نے پنکھ پھیلا دیے

تھر،بہار کی آمد، موروں نے پنکھ پھیلا دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے ضلع تھر پارکر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ موروں نے اپنے پنکھ پھیلا دیے ہیں، بدلتے موسم نے فطری حسن کے ان شاہکاروں کو نئی زندگی دیدی۔صحرائے تھر میں موسم بہار کو روہیڑو کے خشک درختوں نے سب سے پہلے خوش آمدید کہا ہے جن پر بہار کے استقبال میں آتشیں رنگ کے پھول کھلنے لگے ہیں۔بہار کی آمد کے ساتھ ہی موسم سرما کے ستائے موروں نے بھی اپنے پنکھ پھیلا دیے ہیں۔بدلتے موسم نے فطری حسن کے شاہکاروں کو نئی زندگی بخش دی ہے اور موسم کے ساتھ موروں کا مزاج بھی بدل گیا ہے ۔اگرچہ تھر میں چہار سو قحط سالی ہے ، مگر بہار کے آغاز کے ساتھ اب خشک صحرائی وادیوں نے سوکھے درختوں اور خوردرو جھاڑیوں پر لگنے والے پھولوں اور موروں کے رنگوں کے امتزاج نے بے رنگ وادیوں میں رنگ بھر دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں