میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی کی مشکلات کم نہیں ہوسکی ہیں، آغا سراج درانی کے لاکرز سے تقریباً 7 کلو سونا تحویل میں لیاگیا،جس کی مالیت4کروڑ سے زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق لاکرز سے ملنے والے سامان میں انگوٹھیاں، ہار، بسکٹ، بٹن بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ لاکرز سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی بیرونِ ملک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔بیرونِ ملک کرنسی کی مالیت55لاکھ 18ہزارروپے ہے، لاکرز سے 2کلو14گرام زیورات بھی ملے جبکہ ان کی اہلیہ ناہید درانی کے لاکرز سے ایک کلو9گرام زیورات ملے۔

دوسری جانب تفتیش کے دوران اہل خانہ کے لاکز سے ریال، درہم، امریکی ڈالرز سمیت دیگر ملکوں کی کرنسی ملی، برآمد ریال اور درہم کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 30 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لاکرز سے 4400امریکی ڈالر اور 4200 برطانوی پائونڈ ملے۔یاد رہے کہ نیب نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ 2 مارچ کو نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لی تھی ، نجی بینک کے تین لاکرز جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کھولے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں