میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان

جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے پر بحث ہونے جا رہی ہے ،جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی مذمت کرتے ہیں ،عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی مذمت کرتا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہوگی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متنازع علاقے میں تبدیلیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافے پر بھی تشویش ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں پر حملے کیے گئے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے بے پناہ استعمال، حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں، اضافی فورسز کی تعیناتیوں اور ہسپتالوں میں چھٹیوں کے اعلانات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر رکھا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام عالم بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو ظلم و تشدد کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے پر زور دے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں