میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشت

کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشت

منتظم
جمعرات, ۱۷ نومبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

کراچی شہر جو دنیا کے 8بڑے شہروں میں سے ایک ہے اور جس کی معیشت پر پورے ملک کا دارومدار ہے۔ اسکے شہری بنیادی ضرورتوں کی کمی اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ جسکی بڑی وجہ دیہی علاقوں سے آئے غیر قانونی طریقے سے رہنے والے لوگ ہیں۔ اسکے علاوہ سرحد پار سے آئے دہشت گرد اور مہاجرین بھی پناہ لیے بیٹھے ہیں ۔دن بہ دن بڑھتی ہوئی تعداد ایک خوفناک صورتحال پیش کر رہی ہے کہ نہ جانے چند سالوں میں اس شہر کی آبادی اور اس کے مسائل کئی گناہ بڑھ چکے ہونگے۔ جگہ جگہ بسیرا کیے خانہ بدوش عام شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت اس پر نظر ثانی کریں ۔کیونکہ اس قدر غیر تعلیم یافتہ اور بے روزگار آبادی کا بڑھنا خطرے کی نشانی ہے ۔چند اقدامات اس صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں مثلا دیہی علاقوں میں صنعتکاری اور روزگار کے مواقع ،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کا خیال ، کسانوں اور مزدور طبقے کو صنعتی اداروں ،بینکوں اور حکومتی وظیفہ فراہمی وغیرہ۔ پاکستان کی معیشت کافی حد تک زراعت پر مبنی ہے اور زرعی ترقی کیلئے دیہاتوں کی آبادی خوشحال ہونا ضروری ہے ۔
اریبہ خان، کراچی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں