میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ بلدیہ فیکٹری: صوبائی وزیر ناصر شاہ اپنے بیان سے مکر گئے

سانحہ بلدیہ فیکٹری: صوبائی وزیر ناصر شاہ اپنے بیان سے مکر گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کو اضافی معاوضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر شاہ متاثرین کو اضافی امدادی رقوم دینے کے بیان سے مکر گئے۔

سندھ حکومت نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ 56 کروڑ روپے دینے سے متعلق اعلان محض اخباری خبر ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے متاثرین کو مزید معاوضہ ملنے کی امید ختم ہوگئی ہے

۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے یکم مئی 2018 کومزید ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔جبکہ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے مطالبہ کیا کہ معاوضے کی رقم متاثرین کو یکمشت ادا کی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو 28 فروری کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں