میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا

نیب نے ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
هفته, ۹ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

نیب کے مطابق کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور انہوں نے 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا۔

نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل پر اسی طرح کے 16 پلاٹس کے حوالے سے ریفرنس بھی فائل کیا گیا ہے ۔کامران مائیکل کو کل احتساب عدالت کراچی میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے تاحال سینیٹر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں