سندھ میں فراڈ روکنے کیلئے اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی کی خریدو فروخت میں فراڈ روکنے کے لیے اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اسٹیٹ ایجنٹس اور بروکرز کو حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔اس رجسٹریشن کا مقصد پراپرٹی کی درست ویلیوایشن کرانا اور عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کی گرفت کرنا ہے ۔
بورڈ آف ریونیو کے مطابق حکومت سندھ کو پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی بنانے کی تجویز دی ہے ، جس کے تحت پراپرٹی کو ٹرانسفر کرنے یا لیز کرنے کے اختیارات والے رجسٹرار بھی ایک منظم کنٹرولنگ اتھارٹی میں آ جائیں گے ۔