عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
شیئر کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی۔
منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ سماعت کے دور ان اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک ٹرائل کی کارروائی کو روک دیا جائے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم مناسب حکمنامہ جاری کررہے ہیں ، ٹرائل کورٹ معاملے کو دیکھ لے گی۔
بعد ازاں عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن سے اثر انداز ہوئے بغیر ایف آئی اے کی درخواست کو سنے۔ عدالت نے کہاکہ انسداد دہشتگری عدالت ایف آئی اے کی درخواست کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرے۔