میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی حکومت کااداکار قادر خان کوپدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

بھارتی حکومت کااداکار قادر خان کوپدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی حکومت نے لیجنڈ اداکار قادر خان کی موت کے 25 روز بعد انہیں ملک کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

31 دسمبر 2018 کو اس جہان فانی سے کوچ کرنیوالے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نوازاجائیگا۔

ایوارڈ دینے کی تقریب رواں برس مارچ یا اپریل میں بھارتی ایوان صدر میں منعقد کی جائیگی اوربھارتی صدر رام ناتھ کووند ایوارڈ دیں گے۔قادر خان نہ صرف بالی ووڈ کے بہترین اداکار تھے بلکہ انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ہندی فلموں کیلئے سکرین پلے اور مکالمے بھی لکھے تھے۔

70 اور80 کی دہائی میں وہ بالی ووڈ میں منفی کرداروں کیلئے مشہور تھے تاہم انہوں نے مزاحیہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا، ان کی جوڑی اداکار گووندا اورشکتی کپور کے ساتھ بے حد ہٹ رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں