میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار صرف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ دے دیا، ای سی ایل پر نام ڈالنے سے فرق نہیں پڑتا، مجھے سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

جمعرات کوسیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ہے، وہ خبروں میں آنے کیلئے خبریں بناتے ہیں، مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی ہیں جب کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں، ہماری سیاست اور جمہوریت کی لیول اب یہ رہی ہے کہ وزیراعظم سندھ آرہے ہیں تو کہتے ہیں سازشیں کرنے آرہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے اگر سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

انہوں نے کہاکہ نیب اور سپریم کورٹ نے وفاقی وزراء کو جے آئی ٹی رپورٹ پر بیان بازی سے روکا ہے جب کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایک ہوئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے سے حکومت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پریشر بڑھے گا، جو طریقہ انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے اس سے عوام کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی، 4 یا 5 مہینوں میں اس حکومت پر لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں جو کبھی پی پی اور ن لیگ پر نہیں ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں