پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی ،8 طیارے گرائونڈ
شیئر کریں
پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے 8 جہازوں کو گرائونڈ کردیا گیا، لیز پر حاصل کیے جانے والے طیاروں کی بھاری رقم ادا کی جارہی ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت8 طیارے گرائونڈ کردیے گئے ہیں، فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث لیز پر حاصل طیارے استعمال نہیں کیے جاسکے، پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے سمیت8طیارے گرائونڈ کر دیے گئے۔فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون12طیارے، اے ائیر بس320گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ایک777 تین اے320اور اے ٹی آر کے چار طیارے گرائونڈ کیے گئے ہیں۔ان میں سے777اور اے 320 کے گرائونڈ طیارے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں، لیز کے طیاروں سے آمدنی صفر ہے جبکہ بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔چار اے ٹی آر طیارے گرائونڈ ہونے سے اندرون ملک کے چھوٹے روٹس اور شمالی علاقہ جات کی پروازیں منسوخی کا شکار ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ ٹرپل سیون، ایک اے320 دواور ایک اے ٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی اور باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔