خدمت خلق فانڈیشن کی 8نئی جائیدادوں کا انکشاف
شیئر کریں
شہر قائد میں خدمت خلق فانڈیشن کی 8نئی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔اس طرح اب تک ان جائیدادوں کی مجموعی تعداد 37ہو گئی ہے۔ ملتان اور خیرپور میں بھی ایک ایک جائیداد ملی ہے۔ جس پر ایف آئی اے نے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے ڈی اے سمیت ملتان، خیرپور اور کراچی کے دوڈپٹی کمشنرز کو خطوط تحریر کردیے ہیں اور کہا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں نامزد ملزمان جائیدادوں کو فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔ لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایف آئی اے کی اجازت کے بغیر کسی بھی جائیداد کی فروخت یا ملکیت تبدیلی عمل میں نہ لائی جائے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کو لکھے گئے خط میں 29جائیدادوں کی تفصیل ہے جبکہ ڈی سی ساتھ کو لکھے گئے خط میں 5اور ڈی سی ایسٹ کو بھیجے گئے خط میں 3جائیدادوں کی تفصیل ہے۔ اس طرح کے کے ایف کی کراچی میں جائیدادوں کی تعداد 37ہو گئی ہے جس میں کے کے ایف ایمبولینس سینٹر لانڈھی اور سردخانہ لانڈھی بھی شامل ہے جبکہ صرف ایف بی ایریا میں کے کے ایف کی جائیدادوں کی تعداد 11اور فہرست میں ایف بی ایریا بلاک 8کی 8جائیدادیں بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اسی طرح گلستان جوہر کی 4جائیدادوں میں سے 3بلاک ون میں موجود ہیں اور گلستان جوہر بلاک 16میں بھی کے کے ایف کی ایک جائیداد ہے۔ نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں چار چار جائیدادیں ہیں۔ ملیر میں کے کے ایف کے 2پلاٹ، سرجانی ٹاؤن میں 2اور بفرزون کی ایک جائیداد فہرست میں شامل ہے ان کے علاوہ خیرپور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی جائیدادوں اور گاڑیوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔