میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کی 24 گھنٹوں میں زرداری سے دوسری ملاقات،اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے پھر متحرک

مولانا فضل الرحمان کی 24 گھنٹوں میں زرداری سے دوسری ملاقات،اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے پھر متحرک

ویب ڈیسک
پیر, ۷ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے دوسری ملاقات کی ۔ہفتہ کو مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو قریب لانے کے مشن پر ہیں اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے آصف زرداری سے چوبیس گھنٹے میں دوسری ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مؤقف اپنایا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کو تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جاری کارروائیوں پراظہارتشویش کیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کر دینے چاہئیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کرحکمت عملی طے کرنی چاہیے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی، ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، ہم نے اتفاق کیا کہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، الیکشن کے بعد ہم نے کہا تھا کہ حلف نہ اٹھایا جائے لیکن اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے عدم اتفاق رائے سے سب متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے ملک کو کمزوری کی طرف لے جارہے ہیں، یہ حکومت عوام کی منتخب حکومت نہیں، جعلی مینڈیٹ رکھتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں