میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ عمران خان سے ملاقات کرنے کے خواہاں

ٹرمپ عمران خان سے ملاقات کرنے کے خواہاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیںتاہم یہ ملاقات اسلام آباد پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے بغیر نہیں ہوگی، ہم پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں تاہم وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور دشمنوں کی رکھوالی کرتے ہیں، یہ کام ہم نہیں کر سکتے اس لیے میں پاکستان کے نئے حکمرانوں سے ملاقات کرنے کا خواہاں ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے، میں نے 1.3 ارب ڈالر ادا کرنا بند کیا ہے، یہ پانی کی طرح ہے، ہم ایسا ہی کریں گے،غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس کانگریس کے قانون ساز سے امریکی حکومت کے اخراجات کے معاملے پر اختلافات پر بیان دیتے ہوئے سامنے آئے۔امریکی صدر نے کابینہ اجلاس میں میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار قائم کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کے اپنے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود کے بجائے دیگر ممالک کو پیسے کیوں دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ناجائز ہے کہ ہم گوئٹے مالا، ہونڈراس اور ایل سلواڈورکو پیسے دیتے ہیں اور وہ ہمارے لیے کچھ نہیں کرتے۔ ٹرمپ نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان کو دیے جانے والے فنڈز کو روکے جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہم پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر دیتے تھے تو میں نے ہی اسے روکا تھا، کئی لوگوں کو یہ معلوم نہیں کیوں کہ وہ ہم سے مخلص نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں تاہم وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور دشمنوں کی رکھوالی کرتے ہیں، یہ کام ہم نہیں کر سکتے اس لیے میں پاکستان کے نئے حکمرانوں سے ملاقات کرنے کا خواہاں ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے، میں نے 1.3 ارب ڈالر ادا کرنا بند کیا ہے، یہ پانی کی طرح ہے، ہم ایسا ہی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں