میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک،ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فائونڈیشن دہشت گرد تنظیم قرار

پاک،ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فائونڈیشن دہشت گرد تنظیم قرار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے پاک،ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فائونڈیشن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ فتح اللہ گولن اور ان کی دیگر تنظیموں کو بھی دہشتگرد قرار دیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پندرہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (او آئی سی)اور ایشین پارلیمنٹ اسمبلی کے فیصلوں کی روشنی میں مذکورہ تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے اور ترکی بھی مذکورہ تنظیم کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔عدالت عظمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان بین الاقوامی سفارتی معاہدوں پر عملدرآمد کا بھی پابند ہے، وفاقی حکومت فتح اللہ گولن اور ان کی دیگر تنظیموں کو بھی دہشتگرد قرار دے۔وزارت داخلہ کو حکم دیا گیا ہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فائونڈیشن کا اندراج انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سیکشن بی 11 کے تحت کرے اور تمام اکاؤنٹس بھی منجمدکیے جائیں۔جسٹس اعجازالاحسن کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فائونڈیشن کے تمام اثاثے ترکی کے معارف فائونڈیشن کو منتقل کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں