مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4کشمیری شہید
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں میں4 کشمیریوں کو شہید کردیا،کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ۔ مقبوضہ کشمیرسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بار پھر جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4کشمیریوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں پروادی بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جبکہ ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے ۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے منفی 8 ڈگری میں سرچ آپریشن کے نام پر خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکالنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا بھارت سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردی فوری بند کرے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہوگیا تھا جس کے بعد 2 دنوں کی شہادتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے ۔ادھر بھارت نے رواں سال لائن آف کنڑول پر دو ہزار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فائرنگ سے درجنوں نہتے شہری شہید جبکہ سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ۔بھمبر سے لیپہ اور نکیال سے نیلم تک بھارتی قابض فوج نے ایل او سی کے قریب انسانی آبادیوں کو نشانا بناتے ہوئے 30 سے زائد شہریوں کو شہید اور 130 لوگوں کو زخمی کیا، بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے اکثر شہادتیں لیپہ، بھمبر اور نکیال سیکٹر کے علاقوں میں ہوئی۔شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور عام شہری شامل تھے ۔