میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پی ٹی اے کے تصدیق شدہ موبائل ہی چل سکیں گے ، یکم دسمبر سے قبل رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فون بلاک کر دیے جائیں گے ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اب یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں۔بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کرا کے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ناصرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں