جعلی بے نامی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات سست روی کا شکار
شیئر کریں
جعلی بے نامی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت تحقیقات سست روی کا شکار ہونے ہونے کے باعث کراچی سے ایف آ ئی اے سائبر کرائم کی فرانزک لیب کی اسلام آ باد منتقلی کے بعد جے آ ئی ٹی ٹیم کی اسلام آ بادروانگی کی تیاریاں مکمل تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیاکیس میں گرفتار ملز مان کی نشاندہی پر سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کردہ جے آ ئی ٹی ٹیم کی جلد اسلام آ باد منتقلی کا امکان ایف آ ئی اے کے بعض معاون انسپکٹر اور سب انسپکٹر اپنے سرکل کراچی میں جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں خدمات انجام دیں گے ذرائع کے مطابق جعلی اور بے ناکامی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں جے آ ئی ٹی ٹیم کو دو مطلوب گواہان کے گلستان جوہر میں ایف آ ئی اے کے دفتر پہنچنے سے قبل لاپتا ہونے کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کی اسلام آ باد موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت ایف آ ئی اے ٹیم کی جانب سے اسلام آ باد جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں گواہان کے سندھ حکومت کی با اثر شخصیات سے نہایت قریبی تعلقات بتا ئے جاتے ہیں تاہم آ ئندہ چند روز میں جے آئی ٹی ٹیم کی اسلام آ باد منتقلی کے بعدکیس میں گرفتار اہم ملز مان جن میں ملزم انور مجید ،عبد الغنی مجید اور حسین لوا ئی شامل ہیں کو ملیر جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد تحقیقاتی عمل کے دورانیے میں ان پرمزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔