میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا آخری چار سوالوں کے جواب پر مبنی بیان موخر، جمعرات کو جواب جمع کرائیں گے

نواز شریف کا آخری چار سوالوں کے جواب پر مبنی بیان موخر، جمعرات کو جواب جمع کرائیں گے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے العزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کے دور ان آخری چار سوالوں کے جواب پر مبنی بیان موخر کر دیا ٗ جمعرات کو جواب جمع کرائینگے جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس کے تفتیشی افسر محمد کامران پرجرح جاری رہی۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر تفتیشی رپورٹ لکھی ٗیہ بات جاننے کیلئے کہ نواز شریف نے ٹیکس ریکارڈ جمع کرایا کسی جے آئی ٹی ممبر کو شامل تفتیش نہیں کیا،کسی جے آئی ٹی ممبر کو شامل تفتیش کرکے یہ نہیں پوچھا کہ ٹیکس ریکارڈ تصدیق شدہ تھا یا غیر تصدیق شدہ۔افسر نے کہا کہ ایف بی آر کو نواز شریف کے ٹیکس ریکارڈ کے حصول کے لیے خط لکھا تھا، ایف بی آر کو خط لکھنے سے پہلے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم نمبر 9کو پڑھا تھا۔خواجہ حارث کی درخواست پر نواز شریف کا آخری چار سوالوں کے جواب پر مبنی بیان موخر کردیا گیا۔جج ارشد ملک نے کہا کہ میاں صاحب کا العزیزیہ میں بیان مکمل کرلیتے تو اچھا تھا۔خواجہ حارث نے کہا کہ تفتیشی افسر پر جرح کرلیتے ہیں جمعرات کو میاں صاحب باقی بیان قلمبند کرادیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں