پاکستان اہم اتحادی ہے، فوجی تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، پینٹا گون
ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں امریکا کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پریس آپریشنز پینٹاگون کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے آف کیمرہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔راب میننگ کا مزید کہنا تھا کہ پاک،امریکا فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔