کے الیکٹرک کی غفلت ،بجلی کے تار نے بچے کی جان لے لی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے بچہ جان کی بازی ہارگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تیسرٹاؤن میں پانچ سالہ خضرگھرکے باہرکھیل رہا تھا کہ زمین پرگرے بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا۔ بچے کے والد اوراہل علاقہ نے کہا کہ بجلی کا تار جمعرات کی شب گرا جس کی بروقت کے الیکٹرک کو اطلاع بھی کردی گئی تھی لیکن انکی روایتی بے حسی نے ننھی جان نگل لی۔ افسوس ناک واقعہ کے بعد کے الیکٹرک نے بھی اپنی غفلت چھپانے کے لیے معاملے کی تحقیقات کا روایتی بیان جاری کردیا ۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل کراچی میں ہی بجلی کا تار گرنے سے 8 سالہ بچے عمر کے دونوں بازو بری طرح جھلس گئے تھے ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کے دونوں بازو جسم سے علیحدہ کرد یے تھے ۔