بھارت ، بندر ماں سے بچہ چھین کر فرار، واپسی کی کوشش میں بچہ ہلاک
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بھارت کے شہر آگرہ میں ایک نوزائیدہ بچہ اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک بندر بچے کو ماں کے ہاتھوں سے چھین کر مکانوں کی چھتیں پھلانگتا ہوا بھاگ نکلا۔آگرہ پولیس کے سربراہ پرشت ورما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایک ماں اپنے بارہ دن کے بچے کو دودھ پلا رہی تھی کہ اچانک ایک بندر کمرے میں داخل ہوا اور ماں کے ہاتھوں سے بچہ چھین کر بھاگ نکلا۔لوگوں نے جب بندر کا پیچھا کیا تو وہ کئی عمارتوں کی چھتیں پھلانگنے کے بعد ایک عمارت کی چھت پر بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ورما نے بتایا کہ بچے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ مر چکا ہے ۔ بھارت میں ایک اندازے کے مطابق بندروں کی آبادی 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے جبکہ صرف آگرہ شہر میں اندازاً 10ہزار بندر آوارہ گھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ چیزیں چرا کر بھاگ جاتے ہیں۔