میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف، شاہد خاقان کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

نواز شریف، شاہد خاقان کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پرسماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر نواز شریف خود آئیں یا باقاعدہ درخواست دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔نواز شریف پر صحافی سرل المیڈا کو متنازع انٹرویو دینے اور شاہد خاقان عباسی پر قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیر اعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہ کرنے جیسے الزامات ہیں۔عدالت نے نواز شریف کے وکیل سے دریافت کیا کہ کیا نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست آئی ہے ؟ آئندہ سماعت پر نواز شریف خود آئیں یا باقاعدہ درخواست دیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا آئے ہیں؟ اور کیا سرل المیڈا پاکستانی شہریت رکھتے ہیں؟ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں حاضر ہیں اور سرل المیڈا پاکستانی شہریت رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں