میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف

سندھ حکومت کا محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سندھ حکومت نے محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ۔ جس میں محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا رجحان بڑھاہے اور ہرسال جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، سینٹرل جیل کراچی کی گنجائش 2400جبکہ قیدی 4ہزار 846ہیں، اسی طرح ملیر جیل میں بھی گنجائش سے 3ہزار 449قیدی زیادہ ہیں۔ کراچی کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ جیل کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی خطرناک قیدیوں کے لیے ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر بھی التوا کا شکار ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ہزار انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کے لیے ہائی سکیورٹی جیل کی تعمیر کے لیے 300 ایکڑ زمین کے لیے سندھ بورڈ آف ریونیو کو 2017میں درخواست دی تھی لیکن ایس بی آر نے ہائی سیکیورٹی جیل کے لیے متعلقہ زمین منتقل نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں