
بدین ، پاگل کتوں کے کاٹنے سے 24 افراد زخمی
شیئر کریں
بدین میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے 24افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدین بھر میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے 24 افراد شدید زخمی ہو گئے اور علاج کے لیے ضلع بھر کی مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بدین میں 3 افراد .ماتلی میں2 افراد تلہار میں2 افراد گولارچی میں4 افراد .ٹنڈوباگو میں3 افراد .شادی لارج میں 5 افراد جبکہ ترائی شہر میں 5 افراد کو پاگل کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا جن کو فوری طور پر علاج کے لیے مختلف ہسپتا لوں میں داخل کرایا گیا ، اس سلسلہ میں شہریوں نے بتایا کہ سردی آتے ہی کتے پاگل ہوجاتے ہیں اور شہر میں آنے جانے افراد پر حملہ کر دیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹاؤ ن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کے پاس کتوں کو ختم کرنے لیے کافی سالانہ بجٹ آتے ہے مگر وہ کس مد میں خرچ ہوتے ہیں،وہ کسی شہری کو پتہ نہیں مگر ضلع بھر میں کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے، اب تو زخمی اور بدبودار کتوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس کی ضلع بھر میں بد بو کا راج ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پاگل اور زخمی کتوں کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کرکے ضلع بھر کے عوام کو بچایا جائے ۔